Abb Takk News
Uncategorized

پانامہ کیس سے بچنے کیلئے عمران خان پر کیسز بنائے جا رہے ہیں، فیصل جاوید خان

رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک ایک پائی کی منی ٹریل جمع کروا دی ہے۔ پانامہ کیس سے بچنے کے لیئے عمران خان پر کیسز بنائے جارہے ہیں۔ 

سپریم کورٹ میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ وزیراعظم کا احتساب ہو رہا ہے۔ اگر مسلم لیگ ن نے عدلیہ پر حملہ کرنے کی تاریخ دہرائی تو پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے ایک بار پھر وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے مستعفی ہونے تک شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان خود کو بچانے کے لیئے حکومتی اداروں کا استعمال کررہا ہے۔