پاکستان کی معروف اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے اداکارہ غزالہ، عرف نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا۔ اس مقدمے میں تشدد اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر، انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔
نرگس کے بھائی نے بتایا کہ انسپکٹر ماجد بشیر اکثر میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اداکارہ نے چند سال قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، اور شادی کے بعد نرگس نے شوبز کی دنیا چھوڑ کر ایک بیوٹی سیلون شروع کیا۔