ڈالر کی اڑان جاری، سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے سے زائد کا اضافہ جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو کر 231.92 روپےکا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر امریکی ڈالرکی قدر 229 روپے 82 پیسے تھی۔ آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 238 روپے کا ہوگیا۔

منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 174 روپے ہوگئے۔ گزشتہ روز سونا 3000 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا ، اس طرح دو دن میں سونا 3500 روپے مہنگا ہوا ہے۔ منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 2 ڈالر گھٹ کر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کے دام 1570 روپے فی تولہ پر برقرار رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More