Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امریکہ پاکستان کو ایف سولہ کی مرمت کیلئے آلات فراہم کرے گا

امريکی محکمہ خارجہ نے پینتالیس کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو ايف سولہ طياروں کی مرمت کیلئے آلات مل سکيں گے، طیاروں کے آلات اور مرمت کیلئے یہ ٹھیکہ امریکی کمپنی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپويشن کو دیا جائے گا۔

واشنگٹن سے سات تاریخ کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق امریکہ کی ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے اس حوالے سے مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دی ہے جس کے بعد کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ماضی کی طرح ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ پاکستان ایئر فورس کے ایف 16 بیڑے کی معاونت کی جا سکے اور اس حوالے سے مزید عوامل بھی شامل کیے جا سکیں۔

ممکنہ معاہدے کے تحت امریکی حکومت اور لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے انجینئرنگ، تکنیکی اور لاجسٹیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔

Related posts

مری میں برف باری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

Hassam alam

کراچی:نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیسرے روز بھی جاری

ibrahim ibrahim

امریکا کا روسی صدر اوروزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment