امریکی انتخابات: ووٹ کیلئے انگلش کے ساتھ اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپر دستیاب ہونگے

واشنگٹن: امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اب انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بیلٹ پیپرز دستیاب ہوں گے۔

امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، جن کے لیے کئی ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق، امریکی انتخابات میں انگلش کے ساتھ اردو زبان میں بیلٹ فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کو سہولت ملے جو انگریزی نہیں سمجھتے۔ امریکی قانون انگریزی نہ جاننے والوں کو ووٹ دینے کا حق فراہم کرتا ہے۔

شکاگو بورڈ آف الیکشنز کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر ٹچ اسکرین ووٹنگ مشین اور آڈیو بیلٹ بھی موجود ہوں گی، اور شکاگو کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپر دستیاب ہوں گے۔

شکاگو بورڈ آف الیکشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹرز اپنے ساتھ مترجم بھی لا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More