امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو قصاب کہا ہے۔ جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پوٹن نے یوکرین میں بے گناہ لوگوں کا قتل کیاہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ میں یوکرینی پناہ گزینوں سے ملاقات کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن قصاب ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن نے پولینڈ کے صدر ڈوڈا اور وزیر خارجہ سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ملاقات کی۔
ملاقات میں یوکرین اور روس کے تنازعے پر بات چیت کی۔