Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول بھٹو کا او آئی سی کے جنرل سیکریٹری سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا تنظیم تعاون اسلامی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طحہ سے ٹیلی فونک رابطہ، بی جے پی ارکان کے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی اور ہندوستان میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر جبر کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ تنظیم تعاون اسلامی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طحہ سے بی جے پی ارکان کے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی سے متعلق مکمل ناقابل قبول اور قابل مذمت کلمات سے متعلق بات ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تنظیم تعاون اسلامی کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طحہ سے بی جے پی ارکان کے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی سے متعلق مکمل ناقابل قبول اور قابل مذمت کلمات سے متعلق بات ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو ہندوستان میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں پر جبر کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

انہوں نےکہا کہ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے جنرل سیکریٹری سے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں سے جبر کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر بات کی۔

Related posts

حکمراں اتحاد کا فل کورٹ بنائے جانے کا مطالبہ

ibrahim ibrahim

نیدرلینڈز میں سمندری طوفان یونائس سے تباہی، 3 افراد ہلاک

Hassam alam

یوم عاشورہ پر وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

Nehal qavi

Leave a Comment