Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ یاد رکھے گی۔

وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ جس میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء آشفہ ریاض، محمد سبطین خان اور رکن پنجاب اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ اور میاں جلیل شرقپوری شامل تھے۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں کو دراصل خود پر بھی اعتماد نہیں۔تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے گھبراہٹ کا باعث ہوگی منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔پارلیمنٹرینز کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔اپوزیشن کو موجودہ نازک صورتحال کا ادراک تک نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آگ سے کھیل رہی ہے۔سیاسی انتشار پھیلا کر وطن عزیز کی معیشت کو غیر مستحکم کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔اپوزیشن سیاسی افراتفری پیدا کر کے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ آشفہ ریاض نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ سبطین خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ہر رکن کو اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

Related posts

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ پر 18 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

تیسرے ونڈے میں نیدر لینڈز کو شکست: پاکستان نے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

Hassam alam

پی ٹی آئی کی ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں تیز

Hassam alam

Leave a Comment