سری لنکا نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت کا فائنل میں پہنچنا مشکل ہو گیا۔
دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے اپنے مقررہ بیس اوورز میں 173 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سوریا کمار یادیو 34، یاردک پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17،17 رنز بنائے، ویرات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مادوشنکا نے 3، کرونا رتنے اور کپتان داسن شانکا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
