ایکشن تھرلر فلم ون وے کا ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم ون وے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم اس سال دو ستمبر کو سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔

سبن فلمز نے ون وے کا ٹریلر جاری کیا، جو جلد ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں کولسن بیکر فریڈی کا کردار ادا کر رہا ہے، اس نے شہر کے سب سے بڑے گروہ کے ڈان کی دولت لوٹنے کے بعد محفوظ جگہ پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے وہ زخمی بھی ہے۔ چوری اس نے اپنے خاندان کے ساتھ سکون سے رہنے کے لیئے کی ہے اور رقم استعمال کرنے کے لیئے اس کا زندہ رہنا ضروری ہے۔ پورا گروہ اس کی جان کے پیچھے ہے اور وہ زندہ رہنے کی کوششوں میں مصروف۔

اینڈریو بیرڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اسٹارم ریڈ، ڈریا ڈی میٹیو، لوئس “ٹرِکز” دا سلوا جونیئر، میگن ہولڈر، ٹریوس فیمل اور کیون بیکن بھی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More