Urdu
ابتک اسپیشل ابتک پاکستان تازہ ترین

بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


بلوچستان اور سندھ میں جولائی میں مون سون کے پہلے ماہ میں بارشوں کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے پاکستان کی ماہانہ موسمیاتی رپورٹ جاری کردی۔ بلوچستان اور سندھ میں جولائی میں مون سون کے پہلے ماہ میں بارشوں کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 181 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔

صوبوں کے لحاظ سے بلوچستان میں سب سے زیادہ 405 فیصد اور سندھ میں 308 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں۔ پنجاب میں 116 فیصد، گلگت بلتستان 32 فیصد اور کے پی کے میں 30 فیصد معمول سے زائد بارشیں ہوئیں۔ طوفانی بارشوں کے سبب بلوچستان اور سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

Related posts

سیاحتی مقامات پر رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن1421 کا آغاز

Hassam alam

اومی کرون: جنوبی افریقہ میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد دگنی

Hassam alam

امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹرفائوچی کورونا میں مبتلا

Hassam alam

Leave a Comment