Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلوچستان میں بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی


پاکستان ڈیزاسٹر مینجمینت اتھارٹی نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔ جاں بحق افراد کی تعداد 165 تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جاری رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں 67 مرد ، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 47 مرد، 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں۔

مجموعی طور پر صوبے میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم یا ان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں کے باعث 670 کلومیٹر سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور مختلف مقامات پر 16 پل بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 23 ہزار 13 مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

Related posts

ہم چاہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس بھیک مانگنےنہ جائیں

Hassam alam

جب تک قوم مل کر نہ لڑے قانون کی بالادستی نہیں ہوتی

Hassam alam

این سی او سی کا کورونا پابندیوں کا نیا اعلامیہ جاری

Hassam alam

Leave a Comment