بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا، تصاویر وائرل

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا سلطان نے محمد واجد سے نکاح کیا ہے، ان کے نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی جو ایک انتہائی ذاتی نوعیت کی تقریب تھی۔

ثنا سلطان نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی طویل کیپشن بھی لکھا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتایا مگر چند الفاظ کے ذریعے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا

https://www.instagram.com/p/DB83vgWNk7s/?utm_source=ig_web_copy_link

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More