بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ مِگ 29 طیارہ آدم پور کے فضائی اڈے سے اڑان بھر کر مشقوں کے لیے آگرہ جا رہا تھا۔
آگرہ کے قریب یہ طیارہ زمین پر گر گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھی لگ گئی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق، طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ طیارے سے محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
