Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارت کامالی سال 2022 کیلئے 530 ارب ڈالر کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش

نئی دہلی: بھارت کامالی سال 2022 کیلئے بجٹ 530 ارب ڈالر یعنی 39.45 کھرب بھارتی روپے ہے جبکہ دفاع کے لیے 5.25 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں نئے مالی سال کے لیے یکم فروری کو 530 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کر دیا گیا جو کئی ملکو ں کے مجموعی بجٹ سے زیادہ ہے۔ مودی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچرکو وسعت دینے اور سستے مکانات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ 530 ارب ڈالر یعنی 39.45 کھرب بھارتی روپے کے بجٹ میں دفاع کے لیے 5.25 لاکھ کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کی خراب صورت حال کے باوجود ملک کی تیز رفتار ترقی کے لیے بنیاد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران دوسری مرتبہ سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اور اس کا پھر پٹڑی پر لوٹ آنا بھارتی اقتصادیات میں مضبوط لچک کا مظہر ہے۔

Related posts

حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بلاول کا اظہار ناراضگی

Rauf ansari

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ

Zaib Ullah Khan

عالمی برادری فوری طور افغانستان کی مالی مدد کرے، معید یوسف

Rauf ansari

Leave a Comment