پیٹرول کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرول کی قیمت 130 سے 100 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، پیٹرول کی قیمت سے متعلق جو حکومت کی جو رائے ہو گی اس سے آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران حکومت بہت زیادہ تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئی، آئی ایم ایف سے جلد مذاکرات کے لیے جائیں گے بہت چیلنجنگ صورتحال ہے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے امیروں سے قربانیاں مانگیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوئی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی میں گندم کے نئے ٹینڈر رکھے ہیں گندم کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں آٹا سستا ملے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تریمو میں 2018 میں بجلی کا پاور پلانٹ لگایا جو بند تھا ہم اسے کھولنےجا رہے ہیں، پورے ملک کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 24 ہزار سے زیادہ نہیں، بجلی کا شارٹ فال اب بھی موجود ہے، ایل این جی خریدنے کے لیے دس ٹینڈرز کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں آیا، پی ٹی آئی نے ایل این جی کا ٹینڈر کر لیا ہوتا تو آج مشکلات نہ ہوتیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جتنی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بجلی بنائی اس سے دگنی ہم بنا رہے ہیں، ہم کوئلہ اور فرنس آئل منگوا رہے ہیں، گیس اور ایل این جی بھی خرید رہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں کراچی میں 11 سو میگا واٹ کا نیا پلانٹ شروع ہو جائے گا جس سے بڑا ریلیف ملے گا۔ پنجاب حکومت کی بجلی پر سبسڈی صوبائی بجٹ سے دی جارہی ہے، پنجاب میں ریلیف غریب کے لیے ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی امیر ریئل اسٹیٹ والوں کو دو دو سال کے ریلیف دیتی رہی ہے، پی ٹی آئی ہر وقت بجلی مہنگی کا جھوٹ بولتی رہتی ہے، اگر روس سے تیل لینا تھا تو عمران خان وہاں کہہ دیتے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کوئی لنگر خانے بند نہیں ہوئے لنگر خانے بند ہونے کی بات جھوٹ ہے، سگریٹ پر ٹیکس ایکسائز بڑھایا ہے، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ سگریٹ کی بڑی کمپنیوں کی سرپرستی کر رہے تھے، سگریٹ کی بڑی کمپنیوں نے عدالت سے اسٹے لے رکھا تھا جو واپس لے لیا یے اب سگریٹ کی بڑی کمپنیوں پر گھیرا تنگ ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More