تحریک انصاف کا تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز اور تمام اضلاع میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیرونی سازش کا آلہ کار بننے کو بے نقاب کر چکے ہیں ۔ ہم عوام میں سرخرو ہوئے ہیں ، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سرخرو ہوئے جبکہ اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں خط میں مبینہ سازش کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز لی گئیں۔ اراکین نے خط کی رازداری اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے بیرونی سازش کا آلہ کار بننے کو بے نقاب کر چکے ہیں، منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی، عوام نے سب دیکھ لیا کہ سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے، اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی ہے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ہیں، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More