Urdu
تازہ ترین دنیا

حجاب پر پابندی کے خلاف کیس: بھارتی سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے بھی باحجاب طالبات کی انصاف کی درخواست سے پلہ جھاڑ لیا۔ نے حجاب پر پابندی کےخلاف کیس میں مداخلت سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے خلاف مسلم طالبات کی درخواست پرسپریم کورٹ نے کیس میں مداخلت سے انکارکردیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبات کے وکیل سے کہا کہ آپ درخواست کی سماعت کے لئے اصرار نہ کریں اورکرناٹک ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو کیس کی سماعت کرنے دیں۔

ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ حجاب معاملے میں کیوں کودے ،ہائی کورٹ کو پہلے فیصلہ کرنے دیں۔ دیکھیں گے کہ آگے کیا کر سکتے ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب معاملے پر مزید سماعت کے لیے تاریخ دینے سے بھی معذرت کر لی۔ کرناٹک کے ایک کالج کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں کی جانب سے طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگائی تھی جس کے بعد سے مسلم طالبات کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔ مسلم طالبات نے پابندی کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔

Related posts

روپے کی اڑان جاری ڈالر کی قیمت میں مزید دو روپے سے زائد کی کمی

Nehal qavi

عالمی برادری فوری طور افغانستان کی مالی مدد کرے، معید یوسف

Rauf ansari

کراچی والوں کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کردی گئی

Hassam alam

Leave a Comment