حکومتی اتحاد کا عمران خان کو نااہل کروانے کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور عمران خان کو نااہل کروانے کیلئے ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس،پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کےبعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا،منظوری وفاقی کابینہ کل دے گی ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاکو بریفنگ دی۔اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت دائر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یوآئی کے وزرا نے عمران خان کے خلاف کارروائی کومنطقی انجام تک پہنچانے پر زور دیا جبکہ پیپلزپارٹی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشین کے فیصلے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز،آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی،کشور زہرہ،خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی پلوشہ بہرام، فاروق ایچ نائیک، مریم اورنگزیب، اعظم تارڑ، رانا تنویر نے شرکت کی۔ اجلاس میں لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More