اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کا کیریئر ایک رولر کوسٹر کی سواری کی طرح رہا ہے، جس میں اتار چڑھاؤ شامل رہے۔ ایک وقت تھا جب انہیں پاکستان، بھارت اور دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد شادی کی پیش کشیں موصول ہوئیں۔ وینا ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر، ناکام شادی، تعلقات، تنازعات اور دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔
وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اپنے کیریئر کے عروج پر وہ اتنی مصروف رہتی تھیں کہ انہیں کھانا بھی ان کی بہن ہاتھ سے کھلانا پڑتا تھا۔ انہیں اپنا میک اپ اتارنے، دوبارہ کرنے اور کپڑے درست کرنے کا وقت نہیں ملتا تھا، اور ان کی بڑی بہن یہ سب کام کرتی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب وہ سوجاتی تھیں تو ان کی بہن ان کے چہرے سے میک اپ اتار دیتی تھیں، اور انہیں کسی چیز کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا۔ ان کے پاس اتنا کام ہوتا تھا کہ جب وہ بھارت میں ایک ریئلٹی شو میں شامل ہوئیں تو انہیں دنیا بھر سے شادی کی پیش کشیں ملیں۔ انہیں بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک سے شادی کی پیشکشیں موصول ہوئیں، اور ان کی ٹیم ان درخواستوں کا جائزہ لیتی تھی۔
وینا ملک نے یہ بھی بتایا کہ چونکہ اس دوران وہ ریئلٹی شو میں مشغول تھیں، انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ آیا یہ 70 ہزار سے زائد شادی کی پیشکشیں حقیقی تھیں یا محض دلچسپی کا اظہار، لیکن وہ اس پر حیران نہیں ہوتی تھیں کیونکہ وہ اپنے کام میں بہت مصروف تھیں۔