دوسرا ٹی 20: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے، جنوبی افریقا کوسیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے سفیان مقیم کی جگہ جہانداد خان فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں پاکستان کوئی ٹی 20 نہیں ہارا۔ گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے اور تمام میں فاتح بن کر میدان سے باہر آئے۔

اس کے برعکس میزبان ٹیم کے لیے اس میدان سے اچھی یادیں وابستہ نہیں۔ جنوبی افریقہ نے یہاں 15 میچز کھیل رکھے ہیں اور صرف 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 9 میں مہمان ٹیموں نے فتوحات سمیٹیں۔

سنچورین میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل 205 رنز اور سب سے بڑی اننگ بھی پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ہے۔ انہوں نے 2021 میں 122 رنز بنائے تھے۔

اس میدان میں سب سے بہترین بولنگ فیگر بھی پاکستان کے پاس ہے۔ عمر گل نے 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھی جب کہ 2013 میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 100 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More