دوسروں کو امپورٹڈ کہنے والا خود ممنوعہ فنڈنگ لیتا رہا، وفاقی وزرا


وفاقی وزراء نے الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے، وفاقی وزیر خواجہ آصف کہتے ہیں دوسروں کو امپورٹڈ کہنے والا خود بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ لیتا رہا،سردارایاز صادق بولے پاکستان کے خلاف یہودی سازش بےنقاب ہوچکی ہے۔

وفاقی وزراء خواجہ آصف اور سردار ایاز صادق کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو تاریخی اہمیت کا حامل ہے قرار دے دیا خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہیئےپی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں ہوتی رہیں فارن فنڈنگ دینے والوں میں بھارت اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔ دوسروں کو امپورٹڈ کہنے والا خود بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ لیتا رہا دوسروں پر فتوے لگانے والے نے جھوٹے حلف نامے جمع کرائے ہیں۔

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا محمد نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرتاحیات نااہل قراردیا گیا عمران خان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں ابھی تو توشہ خانہ کا ریفرنس بھی الیکشن کمیشن میں جائے گا کابینہ دیکھے گی کہ کیا فیٹف کے تحت عمران خان منی لانڈرنگ کے مرتکب تو نہیں ہوئے؟

وفاقی وزراء کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فنڈ منیجر عارف نقوی کے خلاف برطانیہ میں کیس چل رہا ہےعارف نقوی منی لانڈرنگ کیس میں برطانیہ میں زیرحراست اور امریکہ کو مطلوب ہیں پاکستان کے خلاف یہودی سازش بےنقاب ہوچکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More