Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس اپنی ذمہ داریاں تندہی سے جاری رکھے گی اور دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام اور ملک کے لیے اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہم ہر حال میں قوم کی خدمت کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس جوان پوری ذمہ داری سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہم کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے ان پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کے خلاف بھی کیس کریں گے۔

Related posts

نئے بلدیاتی بل کے خلاف کی اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئیں

Hassaan Akif

بلاول بھٹو زرداری کا بطور وزیرخارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ

Hassam alam

امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑی فوجی مشقیں شروع

Nehal qavi

Leave a Comment