رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگاجبکہ کراچی میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا جس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند کل بروز ہفتہ نظر آنے کے امکانات ہیں۔
