بھارت: پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کا چہرا دکھا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کا چہرا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کے اکاؤنٹ پر دکھایا۔
سدھو کے والدین کی جانب سے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کا نام شبھدیپ رکھا گیا ہے، تصویر میں بچے کو ہلکے گلابی رنگ کی پگڑی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال مارچ میں سدھو موسے والا کے 60 سالہ والد بلکور سنگھ اور ان کی 58 سالہ اہلیہ چرن کور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔