Urdu
تازہ ترین دنیا

سفری پابندیوں سے اومی کرون کو نہیں روکا جا سکتا، ڈبلیو ایچ او

نیو یارک: ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ صرف سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھیلاو کو نہیں روکا جا سکتا۔

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ گھبرائیں نہیں اور اومی کرون کے خلاف معقول اقدامات کریں۔ ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ معقول اور خطرے کو کم کرنے والے اقدامات کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف سفری پابندیوں سے اومی کرون کے پھیلاو کو نہیں روکا جا سکتا۔ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف عالمی سطح پر ردعمل پر سکون اور مربوط ہونا چاہیے۔

Related posts

بارشوں کے باعث اب تک ستتر ہلاکتیں ہوچکی ہیں،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام غیر شرعی قرار دے دیا

Hassam alam

سیہون میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment