صدر پاکستان، وزیراعظم کا حادثہ میں افسران و جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار


صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران، جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار۔

صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف کو فون کیا اور بلوچستان میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ سپہ سالار نے کہا خراب موسم کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران اور جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، آصف زرداری، مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں کا شہدا کو خراج عقیدت جبکہ حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More