صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ میلانیا کیوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے طور پر ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے۔

ان کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوئی جس میں صدر کی بجائے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس کی وجہ ان کا منفرد لباس اور ہیٹ (hat) تھا۔

54 سالہ میلانیا ٹرمپ نے ڈیزائنر ایڈم لپی کا تیار کردہ نیوی بلیو سوٹ زیب تن کیا۔

لباس کے ساتھ انہوں نے ایرک جیوٹس کے ڈیزائن کردہ منفرد ہیٹ کو پہننا پسند کیا۔

ڈیزائنر ایڈم لپی نے ایک بیان میں بتایا کہ میلانیا ٹرمپ کا لباس امریکی جمہوریت کے حسن کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے لیے لباس تیار کیا اور ہمیں دنیا کو اپنا کام دکھانے میں فخر محسوس ہورہا ہے۔

ہیٹ کو ڈیزائن کرنے والے ایرک جیوٹس نے اعتراف کیا کہ اصل ہیٹ کا ڈیزائن برفانی طوفان سے متاثر ہوا تھا اور انہوں نے اس کے مطابق اسے دوبارہ تیار کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More