Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عالمی منڈی میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر اور عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 85 روپے تیل اور 115 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھ چکی ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہے اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔

راولپنڈی میں اپنے پبلک سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں اور عوام شدید پریشان ہے، عالمی سطح پر تنہا کرنے کا الزام لگانے والوں کا یہ حال ہے 2009 میں پانچ ممالک کا برکس کے نام پر پانچ ممالک کا ایک تجارتی اتحاد بنا تھا، دو روز قبل برکس کا چین میں 14واں سیشن ہوا جہاں پاکستان کو مدعو نہیں کیا گیا جو چیری بلاسم اور نام نہاد حکومت کہ منہ پر تمانچہ ہے، چین کو معلوم ہے کہ ان کی کوئی دفاعی، تجارتی اور خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایمپورٹڈ حکومت کی بی ٹیم بن کر کام کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز حکومت بچانے کیلئے پانچ حلقوں پر ناجائز اسٹینڈ لیا ہوا تھا، ہمارا پہلے بھی مطالبہ تھا ہے اور رہے گا الیکشن کمیشن کو تبدیل کیا جائے۔ آج کے فیصلے سے لاہور ہائیکورٹ سے تازہ ہوا کا جھونکا آیا ہے۔ پانچ ایم پی ایز کے معاملے کو آل شریف کی ایما پر روکے رکھا گیا تھا، پنجاب کی پانچ نشستوں پر ہمارے ایم پی ایز کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمر سرفراز چیمہ کی گورنر سے تنزلی غلط طریقے سے کی گئی، ہم چاہتے ہیں لاہور ہائیکورٹ ہماری شنوائی کرے اور قانون کے مطابق ہمیں ہمارا حق دے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، پیپلز پارٹی نے رج کے اور گج وج کے دھاندلی کی، پریکٹیکلی کوئی اور ووٹر لسٹ تھی اور الکیشن کمشن کی کچھ اور۔ جہاں پی ٹی آئی حصہ لے گئی وہاں ٹرن آؤٹ نظر آئے گا۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے 163 ممبر ہمارے اور 10 ق لیگ کے ہیں ایک ووٹ کا فرق ہے جو ختم ہونے میں وقت نہیں لگتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ میں راولپنڈی اسلام آباد کا جلسہ کر رہی ہے، عمران خان اس جلسے میں اہم اعلان کرینگے، رانا ثناء اللہ کی نیندیں اڑنے جا رہی ہیں۔ نواز شریف نے کبھی واپس نہیں آنا ہے، پاکستان میں پانچ سے چھ سیاست دانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی ویسے بھی دو سے تین مہینوں میں دھڑن تختہ ہو جانا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جاسوسی مریم صفدر اعوان کا منصوبہ ہے۔ عوام کو آڈیو اور وڈیوز کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وزیر اطلاعات ہر وقت چارجنگ پر ہوتی ہے۔ مریم اورنگزیب صرف مریم صفدر کے اشاروں ہر چلتی ہے۔

Related posts

روس کے ساتھ کثیر الجہتی دفاعی تعلقات ہیں، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار

Rauf ansari

علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا حکم معطل

Rauf ansari

Leave a Comment