Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان نے پاکستانی عوام کو گمراہ کیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن رہنماؤں نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو لوٹنے اور مقروض کرنے کا نام امر باالمعروف دے رہے ہیں ۔

سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عدالت سے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیس سال سے عمران خان پاکستان کی عوام کو گمراہ کرتا رہا جبکہ گزشتہ ساڑھے تین سال عوام کو لوٹا گیا چینی آٹا چھین لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا اگر حکومت کا موقف درست تسلیم کرلیا جائے تو آرٹیکل 95 کو خارج کرنا پڑےگا۔کوئی بھی وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لے لےگا تو پانچ سال کے لیے بادشاہ بن جائےگا کیونکہ کوئی خلاف ووٹ نہیں دے سکےگا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا اب جب پارٹی کے اراکین تنقید کر رہے ہیں تو وہ ضمیر کے چیمپیئن بن گئے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے منشور سے دھوکا کیاہے۔

Related posts

ڈالر مزید ایک روپے 64 پیسے مہنگا، 205 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Hassam alam

فراری کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ، 3 کھرب سے زائد کا بزنس

Hassam alam

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات کا آغاز، وَیٹی کن سٹی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

Rauf ansari

Leave a Comment