عمران خان کیلئے ‘ڈو اور ڈائی’ کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی احتجاج میں لائيں: خواجہ آصف

وزیر دفاع  خواجہ آصف  نےکہا ہے کہ  عمران خان کے لیے اتنا ہی ڈو اور ڈائی کا مسئلہ ہے تو  اپنے بچے بھی احتجاج میں لائيں۔

سیالکوٹ میں نجی نیوز  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  وزیر دفاع  خواجہ آصف نےکہا کہ بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے لےکر  آئيں اور  انہیں پہلی صف میں کھڑا کریں، تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ بانی پی ٹی آئی کا بھی کچھ داؤ پر لگا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ ڈبل ایجنٹ  ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امن گنڈاپور  عوام کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی دو  مرتبہ وفاق پرحملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور  دونوں بار کارکنوں کو  چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ اب بھی آکر دیکھ لیں ان سے نمٹ لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہيں، ہماری طرف سے تو مذاکرات کی پیش کش موجود ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More