چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکپتن پہنچ گئے۔ دربار بابا فرید پر حاضری دی ہے۔ عمران خان کے ہمراہ شہباز گل بھی تھے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر شہباز گل کے ہمراہ پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر حاضری دی۔انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی،خوشحالی اور امن وامان کےلیے خصوصی دعا کی۔ عمران خان کے استقبال کے لیئے علاقائی قیادت کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد مزار پر موجود تھی۔
مزار پر حاضری کے بعد بذریعہ روڈ ٹھینگی ایئر بیس کے لئے روانگی پر جب وہ بورے والا پہنچے تو پی ٹی آئی اور یوتھ ونگ کے سینکڑوں کارکنان ملتان روڈ پہنچ گئے۔ عمران خاں کی گاڑی وہاں پہنچی تو کارکنان دیوانہ وار گاڑی کی طرف لپکے اور گاڑی کو روک کر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں عمران خان نے گاڑی کے اندر سے ہی ہاتھ ہلا کر کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔