سپریم کورٹ میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ایک الوداعی فُل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیا۔
اس ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ سپریم کورٹ کے 11 موجودہ ججز نے شرکت کی۔ تاہم، سینیئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت 6 ججز اس الوداعی ریفرنس میں شامل نہیں ہوئے۔
شریک نہ ہونے والوں میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس ملک شہزاد بھی شامل تھے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کل پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، جس کی تقریب ایوان صدر میں صبح 11 بجے ہوگی، اور مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔
اس تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے سینیئر ججز، حکومتی شخصیات اور وکلا بھی شرکت کریں گے۔