Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی اداروں کو اونے پونے فروخت نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران مفادات کے لیے دست وگریبان ہیں اور عوام مہنگائی کی آگ میں جل کر رہے ہیں۔ قوم کو لڑانے اور تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر گامزن حکمران جماعتیں حالات کی نزاکت کو جانتے ہوئے بھی خطرناک کھیل کھیل رہی ہیں۔

منصورہ لاہور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت جان لے کہ قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کے ایجنڈے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اقدامات اور قانون میں تبدیلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ملکی اثاثے بیچنے کے شوق میں مبتلا حکمران آف شور کمپنیوں اور بیرون ملک بنکوں سے ذاتی اثاثے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے مکینوں کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہو گیا، حکمران فوٹوشوٹ کے علاوہ کچھ کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔ ایک طرف گھنٹوں لوڈشیڈنگ جاری اور دوسری جانب بجلی کا بل دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ کرپشن اور سودی معیشت نے ہر شعبہ بربادکر دیا۔ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے مل کر پاکستان کو اس نہج پر پہنچایا۔ اجلاس میں ہیلی کاپٹر حادثہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Related posts

امریکی کمپنی نے فنگر پرنٹ سے چلنے والی پستول تیارکرلی

Rauf ansari

کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے، فواد چوہدری

Hassam alam

ہرنائی میں بارش اور سیلاب کی باعث ایمرجنسی نافذ، شاہراہیں اور رابطہ پل متاثر

Hassam alam

Leave a Comment