Urdu
تازہ ترین کھیل

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لاہور: قومی کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، محمد حفیظ پاکستان کے لئے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔ سرگودھا میں آنکھ کھولنے والے محمد حفیظ نے 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور آف اسپن بالنگ سے انہوں نے جلد ہی تینوں فارمیٹس میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

محمد حفیظ نے اپریل 2003 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سے ڈیبیو کیا اور اسی سال انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ڈیبیو کیا۔ ون ڈے میں انہوں نے 218 میچ کھیل کر 6614 رنز بنائے، 11 سنچریز اور 38 ففٹیز بھی اسکور کیں۔ محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ کھیل کر 3652 رنز بنائے، 10 سنچریز اور 12 ففٹیز بنائیں، اٹھائیس اگست 2006 کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا، محمد حفیظ اس کا بھی حصہ تھے۔

انہوں نے 119 میچوں میں 14 ففٹیز کی مدد سے 2514 رنز بنائے۔ حفیظ نے بطور آف اسپنر بھی اہم ذمہ داری نبھائی، ٹیسٹ میں 53، ون ڈے میں 139 اور ٹی ٹوئنٹی میں 61 وکٹیں اپنے نام کیں۔ کھیل کی باریکیوں کو سمجھنے اور اپنا موقف کھل کر دینے کی وجہ سے انہیں پروفیسر کا نام دیا گیا۔

Related posts

عمران خان استعفی دے کر پارٹی نظریاتی کارکنوں کے حوالے کریں، اکبر ایس بابر

Hassam alam

چیئرمین نیب نے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس 15 مارچ کو طلب کرلیا

Zaib Ullah Khan

گورنر پنجاب کی تقرری، صدر اور وزیراعظم میں سرد جنگ

Rauf ansari

Leave a Comment