Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاہور پولیس کا پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدارکے گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری زبیر نیازی اور بجاج نیازی کے گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ زبیر نیازی کے گھر پر گزشتہ رات چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تیرہ ایس ایم جی رائفلز، تین پسٹل، چھ عدد دو سو تئیس بور گنز، دس رائفلز اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے دعوی کیا ہے کہ یہ اسلحہ لانگ مارچ کےلیے استعمال ہوناتھا۔لانگ مارچ کو قانون کے مطابق ڈیل کریں گے۔مظاہرین سے درخواست کریں گے کہ قانون کے مطابق احتجاج کریں۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم پوری طرح سے الرٹ ہیں۔ نقص امن کو دیکھتے ہوئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے بھی ٹوئٹر پر ایک پیغام میں دعوی کیا ہے کہ پنجاب لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا ہے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے یہ ارادے ہیں۔ دوسری جانب زبیر نیازی اور بجاج نیازی نے گھر سے اسلحہ بر آمد کرنے کا الزام مسترد کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اسلحہ گھر سے نہیں اسلحہ کی دکان سے اٹھایا گیا۔ اسلحہ اور دکان کی تمام دستاویزات موجود ہیں۔

Related posts

تحریک عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل

Hassam alam

پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق

Hassam alam

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment