Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

ملتان میں کپاس کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان: جہاں مہنگائی کے باعث اشیا خورودونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے وہیں موسم سرما کے آغاز میں ہیں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گرم لحاف اور رضائیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان عوام کو چاروں اطراف سے اپنی لپیٹ میں لینے لگا۔ ملتان میں مہنگائی کے باعث جہاں پھل سبزیاں اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہیں کپاس کی قیمت میں ہونے والے 300 روپے فی من اضافے کے آثار بھی نظر آنے لگے۔

شہری سخت سردی سے بچنے کیلئے جہاں گرم لحاف اور رضائیاں تیار کرتے نظر آتے ہیں وہیں، حکومت سے مہنگائی کا گلہ بھی خوب کرتے ہیں۔ شہری کہتے ہیں جو لحاف یہ رضائی گزشتہ 200 روپے میں تیار ہوجاتی تھی وہ کپاس کی قیمتوں میں آضافے سے اب 500 روپے میں تیار ہورہی ہے۔

Related posts

الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں، فیصل واوڈا

Hassam alam

مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

Zaib Ullah Khan

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment