Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں حالیہ سیلاب سے 10 بلین ڈالر سے زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے مظبوط پارٹنرشپ میں ڈھالنا ہے، ملک میں حالیہ سیلاب سے 10 بلین ڈالر سے زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکی وفد کی سیلاب سے تباہی کا جائزہ لینے کیلئے آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے وفد میں شیلا جیکسن، ٹام سوزی اور آل گرین سمیت پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکہ کا پاکستانی قوم کے غم میں شرکت اور یکجہتی خیر سگالی کا بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ ابتدائی تخمینے میں حالیہ سیلاب سے 10 بلین ڈالر سے زیادہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا سیلاب سے زراعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ سیلاب سے پاکستان کے غریب ترین علاقے متاثر ہوئے ہیں۔احسن اقبال نے کہا عالمی برادری ماحولیاتی آفت کی تباہی سے نکلنے کی کوششوں میں مدد کرے۔

Related posts

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 181 روپے پر پہنچ گیا

Hassaan Akif

وزیراعظم کاخطاب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، فیاض چوہان

Rauf ansari

سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید

Hassam alam

Leave a Comment