ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

عالمی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود ملکی صرافہ بازار میں اس کی قیمت برقرار ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی جو ایک لاکھ 21 ہزار 914 روپے پر برقرار ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق آج عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1743 ڈالر فی اونس ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More