ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل، وائی فائی پر بھی رفتار سست

ملک کے بیشتر علاقوں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس جزوی معطل ہے۔

اس کے علاوہ ملک  کے مختلف حصوں میں وائی فائی پر انٹرنیٹ کی رفتار نہایت سست ہوگئی ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک میں بھی خلل ہے۔

جس کی وجہ سے شہریوں کو کال ملانے، سوشل میڈیا پر وائس نوٹ،تصاویر،ویڈیوز اپلوڈنگ،ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے اب تک کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More