نواز شریف کا کل لندن سے امریکہ جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کل لندن سے امریکہ جانے کا امکان ہے۔

لندن میں نواز شریف اپنی رہائش گاہ سے چیک اپ کے لیے اسپتال روانہ ہوئے، اور ان کے ساتھ حسن نواز بھی موجود تھے۔

نواز شریف گزشتہ شام دبئی سے لندن پہنچے تھے اور اب کل امریکہ روانگی کی توقع ہے، جہاں وہ تقریباً چار دن قیام کریں گے اور پھر واپس لندن آئیں گے۔

اپنی رہائش گاہ سے نکلنے کے موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ جلد ختم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارتی مظالم انہیں آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتے۔ دنیا کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ نواز شریف گزشتہ روز لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچے تھے، جہاں لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More