امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی چین کی سخت دھمکیوں کے باوجود تائیوان پہنچ گئیں۔
نینسی پلوسی منگل کی شب تائیوان میں گزاریں گی۔ بدھ کی صبح تائیوانی پارلیمنٹ کا دورہ بھی کریں گی۔ دوسری جانب چینی جنگی طیاروں نے آبنائے تائیوان پار کرلیا اور تائیوان کے سرحدی علاقوں میں پروازیں جاری ہیں۔
بیجنگ نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے امریکا کو سنگین نتائج سےخبردار کر دیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ چین تائیوان میں امریکی نقل وحرکت ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ امریکی سیاستدانوں کو اس دورے کی قیمت چکانا ہوگی۔ اس دورے کا اختتام امریکیوں کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔