وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورہ قطر کے لئے روانہ ہوگئے۔ وہ امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔
دورہ قطر کے دوران وزیراعظم امیر قطر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ دورہ قطر دو طرفہ تعلقات تجارت، سرمایہ کاری، اور علاقائی امن کے لیئے اہمیت کا حامل ہے۔
وزیر اعظم کے دورہ قطر سے پاکستان میں زراعت، توانائی، ہوابازی، انفرا اسٹرکچر اور سیاحت میں سرمایہ کاری ہوگی۔ اس کے علاوہ اشیائے خور و نوش کی برآمدی صنعت اور دیگر شعبوں میں بھی قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم کا اپنے دورے کے حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کو اور زیادہ موثر تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران میں کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کروں گا جن میں توانائی، صنعت، سیاحت اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔