اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی ۔ ایم کیو ایم کے فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق جبکہ جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدا مرزا، ق لیگ کے رہنما وفاقی وزیر مونس الہیٰ شریک ہوئے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا ۔ اتحادی جماعتوں کا اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت میں وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک رہے ۔