Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کوملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نےملک بھرمیں احتجاج کی کال دےدی۔ عمران خان نے کہا کہ احتجاج کرناآپ کاحق ہے۔ آپ سڑکوں پرآئیں اورپرامن احتجاج کریں۔

عمران خان نے کہا پاکستان فیصلہ کن موڑپرکھڑاہے۔ قوم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے۔ نوجوانوں کوبیرونی سازش کےخلاف آوازاٹھانی چاہیے۔


نوجوانوں کو فیصلہ کرناہےکہ آپ کو کہاجاناہے۔ جب معاشرہ سچائی،حق کےساتھ کھڑاہوتاہےوہ معاشرہ زندہ ہوتاہے۔

قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں۔ ہمیں درست راستے کا انتخاب کرنا ہے۔ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا یہاں میر جعفر اور میر صادق بیرونی سازش کا حصہ بن گئے۔ سیاستدانوں کو بکروں کی طرح خریدا جارہا ہے۔ غداری کے خلاف ایک ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔ یہ ملکی سالمیت کا معاملہ ہے، ایسے جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا شہباز شریف نے بھی ملک کو بھکاری کہہ دیا ہے۔ چاہتا ہوں کہ فوج پر کوئی تنقید نہ کی جائے۔ یہ سازش فوج اور پی ٹی آئی دونوں کے خلاف ہے۔

مزید کہا کل سب دیکھیں گے کہ میں اپوزیشن کا کس طرح مقابلہ کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے سوا اب کوئی بھی قومی پارٹی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےدورمیں برآمدات میں تاریخی اضافہ ہوا۔پی ٹی آئی کےدورمیں تاریخی ٹیکس کلیکشن ہوئی۔ لوگ موازانہ کریں ہم نے اور پیپلزپارٹی، نون لیگ نےکیا کیا؟ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کےدورمیں زیادہ مہنگائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے5سالہ دورمیں تیل کی قیمت 3گناکم تھی۔ ن لیگ کے دور میں ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا۔ آج ملک کی تاریخ میں ریکارڈ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ 40سال بعد امریکہ میں مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ نوازشریف نے اپنے تین سالہ اقتدار میں 18فیکٹریاں بنا لی تھیں۔ میں نے تو آج تک کوئی فیکٹری نہیں بنائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف، نوازشریف او ر آصف زرداری کرپٹ ترین لوگ ہیں۔ شہبازشریف کی سوچ غلامانہ ہے۔

مضبوط فوج ملک کی اہم ضرورت ہے۔یہ چاہتےہیں کہ کسی طرح لوگ فوج سےمتنفرہوجائیں۔ ہمارے دشمنوں کی کوشش ہے کہ ملک تین حصوں میں ٹوٹ جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کیا ہورہا ہے۔ سازشی ٹولہ میڈیا پر پیسہ لگارہا ہے۔ یہ سازشی ٹولہ میڈیاپرپیسہ چلاکرپروپیگنڈاکررہاہے۔ ملک کے ساتھ ذاتی مفادات کے لیے غداری کی جارہی ہے۔ اپنےملک کےساتھ غداری کسی صورت برداشت نہیں۔ غداری کرنےوالوں کےخلاف مقدمات درج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواکےبلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نےکلین سوئپ کیا۔ خیبرپختونخواکےبلدیاتی انتخابات کانتیجہ دیکھ کریہ خوفزدہ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کل ان شاءاللہ اپنےلوگوں کومایوس نہیں کریں گے۔کل ان شاء اللہ ہماری فتح ہوگی۔ ملک میں صرف ایک ہی نیشنل پارٹی ہے۔ وہ پی ٹی آئی ہے۔ تحریک انصاف نےملک کو اکٹھاکیاہواہے۔

Related posts

صدر نے نیب ترمیمی بل بھی بغیر دستخط واپس کردیا

Hassam alam

ہمارے دروازے اور دل کھلے ہیں، جیسا چاہیں گے کرلیں گے

Hassam alam

قومی اداروں کو اونے پونے فروخت نہیں ہونے دیں گے، امیر جماعت اسلامی

Nehal qavi

Leave a Comment