وزیر اعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں، شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وزیر اعظم دورے کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سےبھی ملاقات کریں گے۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے۔ اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے۔ شہباز شریف آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے امریکاروانہ ہوں گے