Urdu

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ظہرانے پر بلایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو مختلف قومی امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل اتحادیوں کو حکومت انتخابی اصلاحات، لا ریفارمز، الیکٹرانک ووٹنگ اور کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق قانون سازی اعتماد میں لیں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا۔

وزیراعظم نے تمام ارکان کو پہلے ہی ہدایت کر رکھی ہے کہ اپنی پارلیمنٹ کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔ خیال رہے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت کو اپوزیشن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن نے حکومتی شکست کو اپنی جیت سے تعبیر کیا ہے۔

Related posts

پولیس نے بابرغوری کو بےگناہ قرار دے دیا

ibrahim ibrahim

میڈیا پر جرائم کی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ، شیخ رشید

Rauf ansari

وفاقی کابینہ کا اجلاس، شہزاد اکبر اور ضیا المصطفیٰ نسیم کے نام ای سی ایل میں شامل

Nehal qavi

Leave a Comment