Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ کا دورہ

نوشہرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ کا دورہ کیا، سیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے کییلئے نوشہرہ پہنچ گئے، اس موقع پر وزیراعظم کوسیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر پربفنگ دی گئی۔

دورہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نوشہرہ میں مردان پل پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا، دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اورریسکیو کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

بعدازاں وزیراعظم نے چارسدہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، امدادی صورتحال کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے لاکھوں لوگوں کو نقصان پہنچا ہے، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے، این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، سیلاب کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامنے کا ہے، دوست ملکوں کے سربراہوں نے اس آفت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مدد کریں۔ سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دس ،دس لاکھ روپے دیئے جاررہے ہیں، حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کو 25ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

Related posts

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی، ادارہ شماریات

Nehal qavi

حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 153 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس، تینوں سروسز چیفس کی شرکت

Rauf ansari

Leave a Comment