Urdu
پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کو مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اللہ آج کے دن کی برکت سے ملک کو قرض کی دلدل سے نکال دے، اللہ ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں450 روپے کی کمی

Rauf ansari

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت رجحان

Nehal qavi

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

Hassam alam

Leave a Comment