وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
نے لاہور میں بلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، نہ ماضی میں اور نہ ہی مستقبل میں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اعشاریے مثبت ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
بلاول نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے، اور غیرجمہوری قوتوں کے خلاف 26 ویں آئینی ترمیم موثر ثابت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں 27 ویں ترمیم لانے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ ملاقات 26 ویں ترمیم کے بارے میں بھی غور و خوض کے لیے تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ 27 ویں ترمیم میں صوبوں کے حقوق کے بارے میں خدشات کا جائزہ لیا جائے گا، اور اس ترمیم کے لیے مولانا فضل الرحمان، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔